اظہر محمود پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر

اظہر محمود

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو پاکستان مینز ٹیم کا قائم مقام ریڈ بال (ٹیسٹ) ہیڈ کوچ مقررکر دیا ہے، موجودہ معاہدے کی مدت تک اس حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

پی سی بی کے مطابق اظہرمحمود ایک تجربہ کار کرکٹ ذہن اورکامیاب کوچنگ کیریئر کے حامل ہیں، جنہوں نے قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر طویل عرصے تک اہم کردار ادا کیا۔

رونالڈو کا زندگی بھر سعودی عرب میں رہنے کا فیصلہ

ان کی انگلش کانٹی کرکٹ میں کامیابیاں، خصوصاً دو کانٹی چیمپیئن شپ ٹائٹلز، ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔

پی سی بی نے  انکی تقرری پراعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں ریڈ بال ٹیم عالمی سطح پر مزید منظم، مضبوط اورمؤثر کارکردگی دکھائے گی۔

واضح رہے کہ وہ مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کے دوران کوچنگ پینل سے باہر رکھے گئے تھے تاہم اب دوبارہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں