ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی جوہری ادارے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا بل منظور کرلیا

ایرانی پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ نے عالمی ایٹمی تونائی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا بل منظور کر لیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 222 ووٹ جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، منصوبے کے تحت آئی اے ای اے انسپکٹرز صرف اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کی اجازت سے ایران آ سکیں گے، ایجنسی کو ایران کی جوہری تنصیبات کی سیکیورٹی کی ضمانت دینا لازم ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت عالمی انسپکشن کے لیے عالمی ادارے کے انسپکٹرز کو اجازت نہیں دی جائی گی اور نہ رپورٹس جمع کرائے جائیں گے، جب تک ہماری جوہری تنصیبات سے متعلق سکیورٹی کی ضمانت نہ دی جائے۔

اسپیکر نے کہا کہ آئی اے ای اے نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرنے کی زحمت بھی نہیں کی، جب تک جوہری تنصیبات کی سلامتی یقینی نہ بنا دی جائے ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اقوام متحدہ کے نگران ادارے کے ساتھ اپنا تعاون معطل کر دے گی، ملک کے پرامن نیوکلیئر پروگرام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں