دبئی کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونا 544.25 درہم فی گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے جو گزشتہ روز 539.75 درہم کا تھا۔اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت دوبارہ بڑھ کر 504 درہم فی گرام ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ 21 قیراط سونا 483.25 درہم، 18 قیراط 414.25 درہم اور 14 قیراط 323 درہم فی گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ڈالر مہنگا اور سونا سستا ہو گیا
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ 4 ہزار 517 ڈالر فی اونس کی سطح سے اوپر رہا جبکہ چاندی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 75.8 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
