سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کی اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں کامیاب سرجری کی گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سرجری کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان کی طبیعت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔
مجھے ن لیگ میں شامل نہ ہونےکی سزا دی گئی،چوہدری نثارعلی خان
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو کچھ عرصہ قبل پاؤں میں فریکچر کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم علاج اور طبی نگہداشت کے باعث ان کی یہ تکلیف بھی کافی حد تک دور ہو چکی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اب چلنے پھرنے کے قابل ہیں اور ان کی مجموعی صحت میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کچھ عرصہ آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ مکمل صحت یابی کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔
پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہوا بتا کر دوست کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا، چوہدری نثار
سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے چوہدری نثار علی خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے
