پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔
نجی چینل کے مطابق پاکستانی سفیر علی جاوید اور اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوارِیلیا نے روم میں ایسے معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کیلئے ویزا کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
تقریب سے قبل دونوں حکام کے درمیان ون آن ون ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور اٹلی کے درمیان تزویراتی تعاون کی مضبوطی، وسعت اور مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
پاکستان اور صومالیہ کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری معاہدہ طے پا گیا
دونوں جانب سے اس معاہدے کو باہمی اعتماد اور دوستی کی عکاسی قرار دیا گیا اور اسے موجودہ دوطرفہ تعاون کے نظام میں ایک اہم اضافہ قرار دیا گیا، معاہدے سے سفارتی وفود کے تبادلوں میں آسانی پیدا ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں گے۔
