پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور اور پرجوش سپورٹر، ’’چاچا کرکٹ‘‘ کے نام سے معروف 77 سالہ عبدالجلیل نے رواں سال ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ کے میدانوں میں سبز ہلالی پرچم اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ نظر آنے والے چاچا کرکٹ کئی دہائیوں سے قومی ٹیم کی پہچان بنے ہوئے ہیں۔
عبدالجلیل 4 جون کو لاہور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ کو اپنے ملک میں اسٹیڈیم کے اندر بیٹھ کر آخری بار دیکھیں گے۔
پاکستان کو ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2028 کی میزبانی مل گئی
ان کی ریٹائرمنٹ کی خبر نے کرکٹ شائقین کو جذباتی کر دیا ہے، کیونکہ وہ برسوں سے قومی ٹیم کی حمایت اور وفاداری کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
More than a fan, a symbol of unwavering support for Pakistan cricket 🇵🇰💚
Thank you, Chacha Cricket, for a lifetime of passion, memories and loyalty 👏#ThankYouChachaCricket pic.twitter.com/sXJLyPNOdl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 2, 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی چاچا کرکٹ کو منفرد اندازمیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ چاچا کرکٹ محض ایک مداح نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کے جذبے، محبت اور غیر متزلزل حمایت کی علامت ہیں۔
بورڈ نے زندگی بھر قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی، یادگار لمحات اور بے مثال وفاداری پر چاچا کرکٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم حصہ قرار دیا۔
