ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، برطانوی وزیر اعظم

keir starmer

لندن: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے امریکہ کے ایران پر حملوں کے بعد بیان میں کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اور امریکہ نے ایران کے جوہری ہتھیار کے خطرے کو کم کرنے کے لیے کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال غیر مستحکم ہے۔ اور خطے میں استحکام ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ، عراق ، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کا ایران پر امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران پر مذاکرات کی میز پر واپس آنے اور سفارتی حل پر زور دیتے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی وزارت تجارت نے کہا کہ امریکہ کے ایران پر حملوں میں برطانیہ شامل نہیں تھا۔ تاہم امریکہ کے ایران پر حملوں سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کیا گیا۔ امریکہ نے حملے میں معاونت کی کوئی درخواست نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے اپنے شہریوں کو نکالنے پر کام کر رہے ہیں۔ جبکہ فوجی اثاثے خطے میں منتقل کر دیئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں برطانیہ، امریکہ اور نیٹو کے مفادات کے دفاع کے لیے کام کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں