ملائیشیا،ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے شکست دے دی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 سے برابر رہا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دباؤ کے باوجود بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کی۔
ایف آئی ایچ نیشنز کپ،پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے فائنل میں رسائی حاصل کر لی، جہاں ان کا مقابلہ آج پاکستان سے ہوگا، پاکستان پہلے فرانس کو ہرا کرفائنل میں پہنچ چکا ہے۔
شائقینِ ہاکی فائنل کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔