اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، دن کے وقت میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور شمال مشرقی پنجاب اورآزادکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آج شام سے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی بارش اور جھکڑ چلنے کے امکانات ہیں، 23 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیزآندھی، گرد آلود ہوائیں اور بارش کی پیشگوئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی، موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دوسری جانب صبح سویرے ظفروال میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے،

لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے اور 21 سے 23 جون تک جنوبی پنجاب ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپوراوربہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں