واشنگٹن: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملوں کی منصوبہ بندی گزشتہ سال دسمبر میں شروع کر دی تھی۔
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اسرائیل کے ایران پر حملے سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق شام میں بشارالاسد کی حکومت گرنے اور حزب اللہ کے کمزور ہونے سے ایران تک فضائی راستہ کھل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فروری میں اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ایٹمی پروگرام پر بریفنگ دی۔ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے میں شامل ہونے یا خاموش رہنے کے بجائے درمیانی راستہ اپنایا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی اپنے شہریوں سے واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل کو امریکی خفیہ اداروں کی مدد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم امریکی صدر کا ایران سے متعلق مؤقف حالیہ مہینوں میں بدلتا رہا۔