ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، اس سے قبل سونا 4400 روپے سستا ہوا تھا۔
آج فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار 600 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے پر آ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 373 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 86 ڈالر سستا ہونے سے فی اونس سونا 4454 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ چاندی کی قیمت 259 روپے کم ہو کر 7894 روپے تولہ ہو گئی ہے۔
سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے خریداروں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
