گلگت بلتستان میں 22 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے، جہاں چیف الیکشن کمشنر شہباز خان نے باقاعدہ انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2 اگست کو منعقد ہوں گے، جبکہ امیدوار 9 جون سے 15 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر شہباز خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے ، سہیل آفریدی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمہوری عمل کے استحکام اور مقامی سطح پر عوامی نمائندگی کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
انتخابی شیڈول کے اجرا کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے جبکہ امیدواروں نے بھی انتخابی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
