وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بجٹ کے حوالے سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
سہیل آفریدی اور صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے۔ اور عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی تاکہ خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز اور اہم امور ان کے سامنے پیش کیے جا سکیں۔
محسن نقوی سے ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی ، سہیل آفریدی
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبے کے عوامی مفاد اور ترقیاتی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے بجٹ کی تیاری کے عمل میں بانی پی ٹی آئی کی رہنمائی حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
