آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے کیوی کرکٹر مچل سینٹنر(Mitchell Santner) نے ممبئی انڈینز کی جانب سے پورا معاوضہ نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔
آئی پی ایل میچ میں کالا جادو؛ چونکا دینے والا انکشاف
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئےمچل سینٹنر نے کہا کہ آدھی رقم کی ادائیگی پر انہیں بہت دکھ ہوا۔ آئی پی ایل میں پہلا میچ اپنے دوسرے بچےکی پیدائش کی وجہ سے مس کیا، واپس آیا دہلی کے خلاف کھیلا اور انجری کا شکار ہوا جس کے بعد ایک ہفتے کے لیے باہر ہو گیا، میں دوبارہ واپس آیا اور پھر انجری کا شکار ہو گیا اور پھر میں گھر واپس چلاگیا۔
دو ہفتوں کے دوران میرا کندھا دو مرتبہ انجری کا شکارہوا، میں نے سمجھا کہ میں اپنے جسم پر بوجھ ڈال رہا ہوں۔ مجھے لگا کہ مجھے فٹ ہونے میں 8 ہفتے لگیں گے مگر میں 4 ہفتے میں فٹ ہوگیا ہوں، اب جلد فٹ ہونےکے بعد میڈیا میں میرے بارے میں باتیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے مچل سینٹنر نے ممبئی انڈینز کے لیے 5 میچز کھیلے، مچل سینٹنر 27 اپریل کو باضابطہ طور پر آئی پی ایل سے باہر ہوئے۔آئی پی ایل قوانین کے مطابق لیگ کے دوران اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوتا ہے تو اس کو آکشن کے وقت دستخط شدہ رقم ملتی ہے۔
آئی پی ایل میں روہت شرما کے بلے پر تنازع کھڑا ہو گیا
ممبئی انڈینز کی جانب سے معاملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
