پاکستان حج مشن کو بہترین کارکردگی پر مسلسل دوسری مرتبہ لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حج 2026 کے تمام انتظامات کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں اور مسلسل دوسرے سال بین الاقوامی “لبیتم ایکسیلنس ایوارڈ” اپنے نام کیا ہے، جبکہ پاکستان کی پرائیویٹ حج اسکیم نے بھی تین ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہا کہ رواں سال شکایات کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔
رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کا نیا ریکارڈ قائم
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حکومت پاکستان، وزارت مذہبی امور، پاکستان حج مشن اور سعودی حکام کے درمیان قریبی تعاون کا نتیجہ ہے۔ سعودی وزیر حج کی سربراہی میں منعقدہ ایک بین الاقوامی فورم میں پاکستان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حج 2027 کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ سال عازمین کو مزید بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
