ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ 2025 ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی درخواست پر کیا گیا، ٹورنامنٹ 6 جون سے سری لنکا میں شروع ہونا تھا۔
گلین میکسویل کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
موسمی حالات اور “چکن گونیا” بیماری کے پھیلاؤ کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کپ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا ، دوسری جانب صدر اے سی سی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں، شیڈول کیلئے تندہی سے کام کریں گے،۔