پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں قومی ٹیم کی سلیکشن کی ذمہ داری ہیڈ کوچ اولمپین طاہرزمان کے سپرد کردی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق حسین بگٹی نے ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 15 جون تا 21 جون کھیلے جانے والے نیشنز کپ کیلئے قومی ٹیم کی سلیکشن کا ذمہ ہیڈ کوچ کے سپرد کردیا ہے۔
بنگلہ دیش کو دوسرے میچ میں بھی شکست،پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
ہیڈکوچ اولمپین اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی پلئیرزکی نگرانی کررہے ہیں وہ کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو مدنظررکھتے ہوئے ٹیم سلیکشن کرینگے، پی ایچ ایف صدرکی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کردیا جائیگا۔
طاہرزمان نے کہا کہ نیشن کپ میں انکی ٹیم وکٹری سٹینڈ پر پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ جو کھلاڑی کیمپ کا حصہ ہیں سب اچھے ہیں، تین پریکٹس میچز بھی رکھے گئے ہیں جو فرانس کوریا اور جنوبی افریقہ کیساتھ ہونگے۔
