سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔
سینیٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے،انکی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
نوجوان بہتر مستقبل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں،امیرجماعت اسلامی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،انہوں نے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں،مرحوم نے صوبہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
صدر مملکت نے مرحوم کے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
