اطالوی فٹبال لیگ سیری اے کا نیا چیمپیئن نیپولی بن گیا، نیپولی نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیگ کے آخری دن اپنے نام ٹائٹل کرلیا۔
نیپولی نے سیزن بھربہترین کھیل پیش کیا اوردفاع وحملے دونوں شعبوں میں تسلسل سے نمایاں کارکردگی دکھائی، آخری میچ میں فتح کے بعد ان کے پوائنٹس حریف ٹیموں سے کافی آگے نکل گئے۔
نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی
انٹرمیلان نے سیزن کے اختتام پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ روما تیسرے نمبر پر رہی، نیپولی کی فتح نے شہر میں خوشی کی لہر دوڑا دی، جہاں ہزاروں شائقین سڑکوں پرنکل آئے۔
ماہرین فٹبال نیپولی کے کوچ اور کھلاڑیوں کی حکمت عملی اور ٹیم ورک کو فتح کی بڑی وجہ قراردے رہے ہیں۔
