پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین بڑا ٹاکرا آج ہوگا

بڑا ٹاکرا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایلیمینیٹر میچ میں آج  لاہور قلندرزاوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

پی ایس ایل سیزن 10 کا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل تک رسائی کے لیے میدان میں اتریں گی۔

پہلا ایلیمینیٹر: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

لاہور قلندرز اپنے تجربہ کاراسکواڈ اور جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی اپنی بیٹنگ اور بولنگ کی مضبوطی پر بھروسہ کیے ہوئے ہے۔

انتظامیہ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی، ٹریفک پلان اور اسٹیڈیم انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ہ پی ایس ایل 2025 کا فائنل اتوار 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں