بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے، عاصم افتخار

Asif Iftikhar

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔

سلامتی کونسل کے مباحثے میں مستقل مندوب عا صم افتخار نے کہا کہ ایک بڑی طاقت کا غیر محدود علاقائی بالادستی کا خواب دیکھنا تشویشناک ہے۔

امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا دفاعی معاہدہ ہو گیا

انہوں نے کہا کہ بھارت بحری توسیع پسندی اور اہم آبی راستوں پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، پڑوسی ممالک کو علاقائی بحری سلامتی کے ڈھانچوں سے خارج کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم ا فتخار کا کہنا تھا کہ بھارت دریاؤں کوبطور ہتھیار استعمال کرنے کی روش اپنائے ہوئے ہے، دریاؤں کو بطور ہتھیار استعمال کرنا معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔


متعلقہ خبریں