برطانیہ کے 31 سالہ ایتھلیٹ ولیم گوج نے آسٹریلیا میں تیز ترین دوڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
بی بی سی کے مطابق بیڈ فورڈ شائرسے تعلق رکھنے والے ولیم گوج نے 15 اپریل کو پرتھ کے کوٹسلو بیچ سے دوڑ شروع کی اور 3800 کلومیٹر کا فاصلہ 35 دن میں طے کرکے بونڈی بیچ پر مکمل کیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل
کھلاڑی روزانہ تقریباً 100 کلومیٹر، یعنی ڈھائی میراتھن کے برابر دوڑ لگاتے رہے، یہ دوڑ 2018 میں اپنی والدہ کی کینسرسے وفات کے بعد شروع کی اور برطانیہ، امریکا وآسٹریلیا میں کینسرکےاداروں کیلئے رقم جمع کی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلوی کرس ٹرن بل کے پاس تھا جنہوں نے8 اگست 2023 میں 39 دن 8 گھنٹے اورایک منٹ میں فاصلہ طے کیا تھا۔
