ایشین کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں کیا ، دستبرداری کی خبریں بے بنیاد ہیں ، بھارتی کرکٹ بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ ٹورنامنٹس سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کر دی۔

سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ کسی بھی سطح پر ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر بات نہیں ہوئی، ایونٹس سے دستبرداری کی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ فیصلہ کرنے کے بعد اعلان کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اب کسی بھی صورت بھارت نہیں جائےگی،محسن نقوی

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا۔

 


متعلقہ خبریں