پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ 26-2025 کے لیے مشاورتی عمل شروع ہوگیا،سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ 27 کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردو بدل کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سینئر کرکٹر بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی موجودہ کیٹیگری پر نظرثانی ہوگی،سعود شکیل، سلمان علی آغا، نعمان علی اور ساجد خان کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی مل سکتی ہے۔
مارچ 2025 :پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں1.15 فیصد اضافہ
حارث رؤف، نسیم شاہ اور شان مسعود کی حالیہ پرفارمنس کا جائزہ لیا جارہا ہے،فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ شاندار کارکردگی کے باعث صاحبزادہ فرحان کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ مل سکتا ہے،ڈومیسٹک کرکٹ پرفارمرز کو ڈی کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،امیر مقام
3سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا یہ آخری سال ہوگا،3سالہ فنانشل اسٹرکچر کی منظوری ذکا اشرف کے دور میں 2023 میں دی گئی تھی۔