امریکی کھلاڑی انڈونیشیا میں منشیات اسمگلنگ پر گرفتار، تاحیات پابندی

امریکی کھلاڑی

جکارتہ ایئرپورٹ پرانڈونیشیا کی پولیس نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی جیرڈ ڈوین شا کو منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ جیرڈ ڈوین شا امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھتا ہے اور 2022 سے انڈونیشین باسکٹ بال لیگ میں حصہ لے رہا تھا۔

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی

گرفتاری کے وقت اس کے سامان سے 869 گرام بھنگ برآمد ہوئی جس پرفوری طور پرمقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا گیا۔

انڈونیشیا کے سخت قوانین کے تحت منشیات کی اسمگلنگ پرسزائے موت دی جا سکتی ہے جوبعض صورتوں میں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دی جاتی ہے۔

انڈونیشین باسکٹ بال لیگ نے واقعے کے بعد کھلاڑی پرتاحیات پابندی عائد کردی ہے، انڈونیشیا میں منشیات کے 530 مجرم سزائے موت کے ہیں جن میں 96 غیرملکی بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں