پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے اہم دنوں کو افواجِ پاکستان کے نام کر دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تین میچزکو بالترتیب آرمی، نیوی اورایئر فورس سے منسوب کیا گیا، اس منفرد اقدام کا مقصد مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا تھا۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی
پہلے دن کا آغاز پاک آرمی کے نام سے کیا گیا جس کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر خود اسٹیڈیم میں موجود رہے،دوسرے روز پاک نیوی جبکہ تیسرے دن پاک فضائیہ کے نام کیا گیا۔
اسٹیڈیم میں شہدائے وطن کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ قومی پرچموں کی بہار نے منظر کو مزید پرجوش بنا دیا، وزیرداخلہ محسن نقوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر بھی اس موقع پرموجود تھے۔
آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے فضا کو روشن کر دیا اور اسٹیڈیم “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھا۔