پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کا حل نکالنا چاہیے ،بنگلا دیشی سفیر


بنگلا دیش کے سفیر کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے،ہم  کسی بھی قسم کی ٹینشن کے حامی نہیں ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بھی مشرقی حصے میں مسائل ہیں،ہم امن پسند قوم ہیں اور جنگ کے حامی نہیں،اگر جنگ مسلط ہوجائے تو اپنی طاقت دکھانا لازم ہوجاتا ہے۔

خیبر پختونخوا،سرکاری نصاب کی مفت کتابیں اسکولوں سے غائب،مارکیٹ میں فروخت ہونے لگیں

پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کا حل نکالنا چاہیے،جنگ کسی بھی مسئلے کاحل نہیں،بنگلادیش کے لوگ بھی پاکستان کیساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

ہم پاکستان کیساتھ کاروباری سرگرمیاں بڑھانا چاہتے ہیں،تجارت اور کاروبار بڑھانے کے خواہاں ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں