پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان میںعبرتناک شکست کے بعد بھارت میں جاری آئی پی ایل کو شدید دھچکا لگا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے کھلاڑیوں کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شمولیت کا فیصلہ کھلاڑیوں پرچھوڑ دیا ہے جسے مبصرین راہِ فرارقراردے رہے ہیں۔
2ہفتے قبل مینٹور کے عہدے سے خود ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا،شعیب ملک
آئی پی ایل 17 مئی سے دوبارہ شروع ہونے جا رہا ہے تاہم حالیہ واقعات اورسیکیورٹی خدشات نےغیرملکی کھلاڑیوں کو خوفزدہ کر دیا ہے کئی کھلاڑی بھارت جانے سے ہچکچا رہے ہیں۔
ادھرکراچی کنگزکے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں پاکستان آ کرکھیلنے کا اعلان کیا ہے، وہ جلد پاکستان پہنچ کر اپنی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔
