قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ 2ہفتے قبل ڈومیسٹک کرکٹ مینٹور کے عہدے سے خود ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا،یہ فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا متعدد ذمہ داریوں کیساتھ کام کرنا میرے لیے ناممکن ہوگا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ تبدیلی کا صحیح وقت ہے۔
اوگرا نے مئی کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی
پی سی بی سے طے شدہ معاہدہ کے تحت رواں سیزن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کروں گا،چیئرمین پی سی بی سمیت کھلاڑیوں اوراسپورٹس اسٹاف کا شکرگزار ہوں،مستقبل میں بھی پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کروں گا۔
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اہم اجلاس میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700روپے کا اضافہ
ذرائع کے مطابق مینٹو رز سرفراز احمد، مصباح ا لحق، وقار یونس، شعیب ملک اور ثقلین مشتاق کو فارغ کردیا گیا ہے،مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔