نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی پی ایل کو گزشتہ ہفتے دو ملکوں کے درمیان شدید کشیدگی اور 9 مئی کو پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا تھا۔
ساجد سدپارہ نے چوٹی دھولا گیری اضافی آکسیجن کے بغیر سر کر لی
اس سے قبل دھرم شالہ میں کھیلا جانے والا ایک میچ بھی اچانک روکا گیا، اسٹیڈیم کی لائٹس بند کر دی گئیں اورغیر ملکی کھلاڑیوں نے واپسی کی تیاری شروع کردی تھی۔
بی سی سی آئی کے مطابق آئی پی ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے 3 جون تک بھارت کے 6 مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے،افتتاحی میچ رائل چیلنجرز بنگلور اوردفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ہوگا۔
