آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر میگن کیمبل نے حال ہی میں خواتین فٹبال میں طویل ترین فاصلے تک فٹبال کو ہاتھوں سے پھیکنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
31 سالہ میگن نے فٹبال کو 37.55 میٹر( 123 فٹ 2 انچ) کی دوری تک پھینک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جو کہ پچھلے 35 میٹر کے ریکارڈ سے زیادہ ہے۔
جنگ بندی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن
فٹبالرکا تعلق کلب لندن سٹی لائنیسز (London City Lionesses) سے ہے یہ ریکارڈ خواتین فٹبال میں طویل ترین تھرو اِن کا ریکارڈ ہے جو کہ 37.55 میٹر تک ہے۔
میگن کیمبل نے کہا کہ ان کی یہ صلاحیت قدرتی ہے، جب وہ 12 یا 13 سال کی تھیں اور لڑکوں کی ٹیم میں کھیلتی تھیں، تب بھی ان کا تھروان لڑکوں سے زیادہ طویل ہوتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کبھی اس پرخاص تربیت نہیں لی بلکہ ان کے بازوں کی غیرمعمولی لچک کی وجہ سے وہ فٹبال کو اتنی دور تک پھینکنے کے قابل ہیں۔
