قومی ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان

نئے ہیڈ کوچ

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق 4 مئی تک جمع ہونے والی درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جا رہا ہے، مجوزہ ناموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سرفہرست ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 109 رنز سے ہرا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کے ساتھ سابق کیوی کوچ کی ابتدائی بات چیت کا ایک دور ہوچکا ہے اس میں انہوں نے اپنی مرضی کا سٹاف ساتھ رکھنے کی شرط رکھی ہے، بورڈ فی الوقت اس مطالبے کو ماننے پرآمادہ نہیں تاہم بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

اسکے علاوہ ملکی کوچزبھی قومی ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہیں، زیرگردش ناموں میں ثقلین مشتاق اور مصباح الحق کےعلاوہ سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق بھی گرین شرٹس کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

دوسری طرف سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بھی اگلے ہفتے بلایا جا رہا ہے جوبنگلا دیش کے خلاف 5 ٹی 20 میچزکیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پرمشاورت کرے گی۔


متعلقہ خبریں