پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے ہوں گے

آج میچ

لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج لاہورقلندرزاور کراچی کنگز مدِمقابل ہوں گے۔

لاہورقلندرزکی قیادت فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں جبکہ کراچی کنگز کی باگ ڈورآسٹریلوی تجربہ کاراوپنر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھ میں ہے۔

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پربہتر پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپورتیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی، میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شروع ہوگا۔

شائقین کرکٹ اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ قلندرز اور کنگز کے درمیان مقابلے ہمیشہ سے ہائی وولٹیج ثابت ہوئے ہیں، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں