پی ایس ایل 10 میں بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا

کینسر دن منایا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے دوران بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا، جس کا مقصد معاشرے میں اس مہلک مرض سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

یہ دن لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران منایا گیا۔

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

تقریب میں کینسر سے نبردآزما تین بچوں کو بطورمہمان خصوصی گراؤنڈ میں مدعو کیا گیا، جہاں دونوں ٹیموں کے کپتان، سعود شکیل اور شاداب خان نے ان بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلی اورخوشگوارلمحات گزارے۔

کھلاڑیوں نے نہ صرف بچوں کیساتھ تصاویربنوائیں بلکہ دستخط شدہ شرٹس بطورتحفہ بھی پیش کیں،ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹوآفیسرسلمان نصیربھی اس موقع پرموجود تھے اوربچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

پی سی بی کے اس جذبے کوشائقین کرکٹ کی جانب سے سراہا گیا، جوکھیل کے ذریعے مثبت پیغام پھیلانے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔


متعلقہ خبریں