انگلینڈ میں ٹرانسجینڈر خواتین کا ویمن فٹبال میں کھیلنا ممنوع قرار

ٹرانسجینڈر خواتین

انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے ٹرانسجینڈرخواتین ویمن فٹ بال میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

ایف اے نے 11 اپریل کواپنے قواعد میں تبدیلی کی تھی جس میں ٹرانسجینڈرخواتین کے لئے خواتین کے فٹ بال میں کھیلنے کیلئے سخت شرائط عائد کی گئی تھیں۔

چیئرمین پی سی بی سے سٹیڈیمز پر اخراجات کی تفصیلات طلب

لیکن برطانیہ کی سپریم کورٹ کے 15 اپریل کے فیصلے کے بعد جس میں خواتین کی قانونی تعریف حیاتیاتی جنس پر کی گئی، ایف اے نے اپنی پالیسی کو ختم کردیا اوراب صرف وہی خواتین کھیل سکیں گی جو حیاتیاتی طورپرعورت پیدا ہوئی ہوں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے کا کہنا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے اوراگرقانون، سائنس یا پالیسی میں کوئی اہم تبدیلی آتی ہے تو وہ اس کا جائزہ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ٹرانسجینڈرخواتین کیلئےمشکل ہو گا فی الحال انگلینڈ میں صرف 30 سے کم ٹرانسجینڈر خواتین رجسٹرڈ ہیں اور ایف اے ان سے رابطہ کر رہا ہے تاکہ انہیں تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں