را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے اعتراف کیا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریش سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔
بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی را کے سابق سربراہ نے کہا کہ پہلگام میں کوئی سیکورٹی نہیں تھی، کشمیری مسلمانوں کیخلاف بھارت میں تشدد غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں کوئی سیکورٹی نہیں تھی،جنگ کا مطلب نیوکلیئر جنگ ہے،جنگ آخری اور بدترین آپشن ہے۔
پہلگام حملے کے ثبوت دینے سے معاملہ بین الاقوامی سطح پر پھیل جائے گا،کشمیری مسلمانوں کیخلاف بھارت میں تشدد غلط ہے،پہلگام حملے میں کشمیریوں کا کوئی قصور نہیں۔
پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ
دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی ایجنسی را کےسابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت کا بیان پہلگام حملے کےفالس فلیگ ہونے کا واضح اقرار ہے۔
بی جے پی نے ہر دور حکومت میں فالس فلیگ حملے کر کےانتہا پسند ہندوؤں کو بھڑکایا اور سیاسی فائدہ اٹھایا۔