نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ،5 ٹیموں میں جوڑ پڑے گا

نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،5 ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔

چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پرخواتین کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔7 بڑے شہروں میں 100 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے فنٹس ٹیسٹنگ پروگرام میں حصہ لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، اسلام آباد اوربہاولپورمیں خواتین کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، ٹورنامنٹ کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

پری ٹورنامنٹ کیمپ 3 مئی سے 6 مئی تک جاری رہے گا، نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز کا باقاعدہ آغاز 7 مئی کو ہوگا اور فائنل 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں