حملے کی صورت میں بھارت کو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائے گا ، وزیر دفاع

خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائے گا۔

روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی تو پاکستان بھی فوجی کارروائی سے گریز کرے گا ، ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے اور نہ ہی کسی اقدام میں پہل چاہتے ہیں۔

پاکستان کا پانی روکا گیا تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، وزیراعظم

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی بین الاقوامی تفتیش میں تعاون کرنے کو تیار ہے، بھارت نے بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا، بھارت حملے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لشکرطیبہ پاکستان میں غیر فعال ہے کوئی نیٹ ورک موجود نہیں، لشکرِ طیبہ ختم ہو چکی ہے، باقی افراد نظربند یا زیرحراست ہیں، پاکستان سے کسی حملے کی منصوبہ بندی ممکن نہیں۔

پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت کا جواب ترکی بہ ترکی دیا، اسحاق ڈار

قبل ازیں ایک اور انٹرویو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے، بھارت نے ایسے ہی ڈرامہ نہیں رچایا، پہلگام حملے کی ساکھ پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، ہمیں اس دشمن کا سامنا ہے جس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اصل دہشتگرد تو مودی خود ہے، امریکا اور کینیڈا نے مودی پر دہشتگردی کا الزام لگایا جس کی اس نے تردید نہیں کی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں جو ہورہا ہے اس میں بھارت ملوث ہے۔

 


متعلقہ خبریں