پی ایس ایل میں100وکٹیں، شاداب خان نے نیا سنگِ میل عبور کر لیا

شاداب خان کی 100 وکٹیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اورآل رائونڈر شاداب خان نے پی ایس ایل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرکے لیگ کی تاریخ میں نیا باب رقم کردیا ۔

انہوں نے یہ سنگ میل ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گئے اہم میچ میں سرانجام دیا، ملتان سلطانزکے کپتان محمد رضوان ان کی پی ایس ایل کی 100 ویں وکٹ بنے۔

پی ایس ایل 10،پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو7وکٹوں سے ہرا دیا

شاداب خان نے محض 88 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے چوتھے بولربن گئے ہیں ان سے قبل یہ اعزاز حسن علی، وہاب ریاض اورشاہین شاہ آفریدی حاصل کرچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں