دہشتگرد ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے، وزیر اعظم

Shahbaz Sharif شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مستونگ میں لیویز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اور دہشتگرد ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے کسان رُل گئے، حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت ادا کرے، گورنر پنجاب

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیوی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

دہشتگردی کا واقعہ ضلع مستونگ میں پیش آیا، جہاں لیویز کے اہلکار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔


متعلقہ خبریں