کراچی میں پی ایس ایل میچز ختم، شائقین سٹیڈیم سے روٹھے رہے

کراچی میں پی ایس ایل

پی ایس ایل 10 میں کراچی کے شائقین کی ناراضی کا یہ حال رہا کہ رواں ایونٹ کے پانچ میچوں کے دوران سٹیڈیم میں اس کی مقررہ گنجائش 32 ہزارتماشائی بھی سٹیڈیم نہیں پہنچ سکے۔

کسی دن میں تماشائیوں کی تعداد دس ہزار کے ہندسے کو بھی چھو نہیں سکی، پیرکو تماشائیوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان سپر لیگ 10 ، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ آج ہوگا

خالی سٹیڈیم کی اہم وجوہات میں سخت سکیورٹی، کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں پر فروخت، میچوں کا یکطرفہ ہونا اہم عناصر ہیں، انعامات کی بھرمار بھی تماشائیوں کو راغب نہ کرسکی۔

ایک تماشائی کے مطابق پانچ گھنٹے کے میچ میں پیاسہ رہنا کیسے ممکن ہے، ایک خاتون نے کہا کہ تماشائیوں کو انعامات کی نہیں سہولتوں کی فراہمی ضروری ہے۔

سکینرمشین استعمال کی جائے تو زیادہ آسانی ہو گی، بنکوں کو بھی ٹکٹ دیئے جائیں تاکہ شائقین آسانی سے ٹکٹ خرید سکیں۔


متعلقہ خبریں