آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرمیں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ آج ( جمعرات ) تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
ڈے اینڈ نائٹ میچ قذافی سٹیڈیم لاہورمیں دوپہر2بجے شروع ہوگا، پاکستان آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف 19 اپریل (ہفتہ) کوکھیلے گی۔
پاکستان سپر لیگ، اسلام آباد نے ملتان سلطان کو47 رنز سے شکست دیدی
پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اورویسٹ انڈیزکو پہلے تینوں میچزمیں شکست دے چکی ہے، 2 ٹاپ ٹیمز آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرمیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیزکو شکست دی تھی۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیرنگرانی این سی اے میں تین گھنٹے تک بیٹنگ، باولنگ، فیلڈنگ کا پریکٹس سیشن کیا۔