نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کا سامنا ہے،وہ آئندہ ہفتے ریڑھ کی ہڈی کی دوبارہ سرجری کرائیں گے۔
انکے والد کاشف سلمان کے مطابق شہروز کاشف کی جی ون اور جی ٹو سمٹ کے بعد ایک ٹانگ مفلوج ہوگئی تھی،شہروز کاشف کی پہلی سرجری درست نہیں ہوئی تھی۔
ریلوےا سٹریٹجک اثاثہ،نجکاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،حنیف عباسی
شدید تکلیف کی وجہ سے دوبارہ ڈاکٹر سے کنسلٹ کیا گیا،شہروز کاشف نے عوام اور اپنے مداحوں سے فوری صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی۔
واضح رہے شہروز کاشف دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی نوجوان کوہ پیما ہیں۔
