پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ نے 22 گیندوں پر 44 ، فن ایلن نے 20 گیندوں پر 50 اور مائیکل بریس ویل نے 46 رنز کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کی بیٹنگ اور بائولنگ مکمل فلاپ رہی ، پاکستان کی طرف سے عبدالصمد نے 44 اور عرفان خان نے 26 رنز بنائے، باقی بیٹر ناکام رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4 اور زکرے فولکرز نے تین وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
