ناکام مارشل لاء، جنوبی کورین صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب

کورین صدر

ناکام مارشل لا، جنوبی کوریا کے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب، وزیراعظم قائم مقام صدر بن گئے۔

جنوبی کوریا میں مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کرنے والے صدر یون سک یول کے خلاف اپوزیشن کی مواخذے کی تحریک پر ہونے والی دوسری ووٹنگ کامیاب ہوگئی، وزیراعظم ہین ڈک سو قائم مقام صدر بن گئے ہیں۔

 ٹرمپ کی تقریب حلف، ایمازون اور میٹا کا ایک ملین ڈالر دینے کا اعلان

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر یون سک یول مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے کے باوجود صدر کے عہدے پر برقرار رہیں تاہم ان کی پانچ سالہ مدت تک اختیارات کم ہوجائیں گے۔

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت یون سک یول کی برطرفی کے حوالے سے اگلے 6 ماہ میں فیصلہ کرے گی اور اگر عدالت نے انہیں برطرف کردیا تو ملک میں عام انتخابات ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد صدر یون سک یول کے خلاف پارلیمنٹ میں مواخذے کی تحریک ایک ہفتہ قبل پیش کی گئی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں