نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.9 فیصد کی سطح پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024 میں مہنگائی 7.2 فیصد پر تھی،اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2024 میں شہری علاقوں میں مہنگائی 5.2 فیصد اور دیہی علاقوں میں 4.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سبزیوں سمیت د یگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا دوسری جانب لاہور میں سبزیوں کے ریٹ آؤ ٹ آف کنٹرول ہونے لگے، شہر میں سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس فروخت ہونے لگی ہیں۔
مارکیٹ کمیٹی کے مطابق جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے،سبز منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں کے نرخ الگ الگ وصول کیے جا رہے ہیں۔
مرغی کا گوشت 461 روپے کلو ہو گیا
پیاز 5 روپے اضافے کے ساتھ 150 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے کلو فروخت ہونے لگا ٹماٹر 10 روپے اضافے کے ساتھ 150 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 200 روپے کلو فروخت لہسن چائنا سرکاری قیمت 675 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں 780 روپے فی کلو تک فروخت، ادرک کی سرکاری قیمت 410 روپے مقرر کر دی گئی۔مارکیٹ میں ادرک 550 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
سبز مرچ سرکاری ریٹ لسٹ میں 120 روپے کلو جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک لیموں چائنہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 60 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں لیموں 100 روپے کلو تک ٹینڈے دیسی سرکاری ریٹ لسٹ میں 70 روپے مقرر، مارکیٹ میں معیاری ٹینڈے دیسی فروخت 130 روپے کلو تک ہونے لگی۔ دیگر سبزیوں کے نرخ بھی اپنی مرضی سے وصول کئے جا رہے ہیں۔