پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی


پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیدی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے ، ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 15.3 اوورز میں 108 بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا

زمبابوے کی آخری 8 وکٹیں صرف 31 رنز کے اضافے سے گریں ،پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں،حارث رئوف کے حصے میں 2 جبکہ جہانداد خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

قبل ازیں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 165 رنز بنائے،عثمان خان 39رنز کے ساتھ نمایاں رہے،صائم ایوب 24،عمیر یوسف 16اور سلمان آغا نے13رنز بنائے،طیب طاہر 39اور عرفان خان 27رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

3 وکٹیں حاصل کرنے پر سفیان مقیم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے،دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 3 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔


متعلقہ خبریں