وی پی این کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع

PTA

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو رجسٹر کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جائے گا، حکومت نے وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم انہوں نے کوئی نئی ڈیڈ لائن نہیں بتائی۔

موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے بارے غور نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے

انہوں نے مزید بتایا کہ وی پی این رجسٹریشن پر کب تک کی توسیع کی گئی ہے، یہ وزارت داخلہ کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن 30 نومبر مقرر کر رکھی تھی تاہم غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کے امکان کو ظاہر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں