اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ میں گروپ اے کے میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونگے جبکہ گروپ بی کے میچزشارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو میزبانی پر 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے
فائنل 8 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 دس بجے شروع ہونگے۔
پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، جاپان اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ رکھا گیا ہے، افغانستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے، ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں 6 دسمبر کو شیڈول سیمی فائنل کھیلیں گی۔
پاکستان کی ٹیم سہہ ملکی ٹورنامنٹ افغانستان اور یو اے ای کے ساتھ اس وینیو پر کھیل چکی ہے ، فائنل میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
پہلا میچ پاکستان بمقابلہ بھارت تیس نومبر ، دوسرا میچ متحدہ عرب امارات سے دو دسمبر اور تیسرا میچ پاکستان جاپان چار دسمبر کو ہوگا۔