پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

تیسرا ون ڈے

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔

تیسرا میچ  پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہو گا، احمد دانیال اور شاہ نواز دھانی انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے،ان کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان قومی سکواڈ میں شامل ہیں۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے لاہور لیگ کے مقابلے اختتام پذیر

خیال رہے کہ پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، شاہینوں نے 146 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 18.2 اوورز میں پورا کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے جو جیتے گا سیریز بھی جیت جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں